ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا:وزیر اعلیٰ پنجاب

CM Punjab meeting
کیپشن: CM Punjab meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین پنجاب اسمبلی سمیرااحمد اورسعدیہ سہیل کی ملاقات،وزیر اعلیٰ پنجاب   کا کہنا تھا کہ ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا،لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا  اراکین پنجاب اسمبلی سمیرااحمد اورسعدیہ سہیل سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔سابق حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر ذاتی پسند کے منصوبوں کوترجیح دی ، ہماری حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں 52 میاواکی اربن فارسٹ لگارہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  شاہدرہ میں ٹربوراؤنڈاباؤٹ بنایا جائے گا جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل  ہوگا، لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے،
صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ، ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ  کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔
 ایم پی اے سمیرااحمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتہائی محنت کے ساتھ صوبے کو آگے لے کر جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ  پنجاب  اراکین اسمبلی کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ پنجاب میں آپ جیسا وزیراعلیٰ ہے-