پرائیویٹ لینڈمافیا کی بھی شامت آگئی

 پرائیویٹ لینڈمافیا کی بھی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب نے سرکاری اراضی کے بعد پرائیویٹ لینڈ پر قابض قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کرنے کافیصلہ کیا ہے،ایک ہفتے میں خصوسی سیل قائم کرکے واگزاری مہم شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری اراضی پر موجود قبضہ مافیا کیخلاف حکومت پنجاب کا انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، اس صورتحال کےپیش نظر حکومت پنجاب نےسرکاری ارضی کے بعد اب نجی اراضیوں پر قابض قبضہ مافیا سے نمٹنے کا فیصلہ بھی کیاہے، شہریوں کی نجی اراضیوں کو واگزار کرانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی سیل بناکرپرائیویٹ جگہیں بھی واگزار کرائے گی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کے مطابق پرائیویٹ لینڈ سیل ایک ہفتے میں قائم کرلیا جائے گا،خصوصی سیل کی نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب جبکہ ہیڈ کوئی صوبائی منسٹر ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور پولیس افسران بھی خصوصی سیل کا حصہ ہوں گے، خصوصی سیل کے قیام کیلئے اگر حکومت کو قانون سازی کرنا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer