سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 280.77 روپے سے کم ہوکر 280.76 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.80 روپے پر برقرار رہا. اوپن مارکیٹ میں یورو 87 پیسے اضافے سے 328.60 روپے، برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے اضافے سے 372.42 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.43 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.59 روپے پر برقرار رہا۔