طاہر جمیل: پیرافورس کےجوانوں نےدیانتداری کی مثال قائم کر دی، فردوس مارکیٹ گلبرگ میں سڑک پر گرےپیسےمالک کو واپس کردیئے۔
موٹرسائیکل سوار شہری کا جام شیریں پارک کے سامنے ایکسیڈنٹ ہوا، زخمی شہری کے بے ہوشی کی حالت میں 10 لاکھ روپے سڑ ک پر بکھر گئے۔
پیرافورس کے جوانوں سلمان ، حمزہ نے رقم اکٹھی کر کے شہری کو ہسپتال پہنچایا، ہسپتال میں رقم زخمی شخص کے اہل خانہ کےحوالےکردی گئی۔
زخمی شہری و اہلخانہ نے ایمانداری کے مظاہرے پر پیرافورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔