ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کیمطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا؛ اسحاق ڈار

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کیمطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا؛ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیراخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار سینیٹ اجلاس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت برقرار رہتی ہے اور پروسیجر مکمل ہونے تک سیف اللہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے احتجاج پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے  سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔