حکومت کا نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

Export Industry gas provision, City42, Export sector of Pakistan, Doctor Gohar Ijaz, Gohar Ijaz, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: ملک کے برآمدی صنعتکاروں کے لیے بڑی خبر  آ گئی، وفاقی کابینہ نے برآمدی شعبہ کے لیے گیس سپلائی کا مسئلہ حل کردیا ۔نئی اور پرانی تمام برآمدی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری کردیے گئے . 

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کو مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے حکومتی فیصلے کے مطابق ٹرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ٹیرف اسکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی، اب ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کوشش سے نئی برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی کا حکمنامہ جاری ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے