آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سرکاری نرخ مقرر کر دیاگیا

Wheat flour price in Punjab, Notification of new wheat flour price in Punjab, Flour price hike, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری نرخ 139.9 روپے فی کلو مقرر کر دیئے ہیں۔گندم کے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ملوں کے لیے گندم کا ریٹ 4700 روپے فی من مقرر کر دیا۔

40 کلو گرام گندم کے تھیلے کے لیے لازمی قیمت4,700 روپے مقرر کی گئی ہے، جو زرعی شعبے کے اندر لین دین کے لیے ایک معیاری بینچ مارک تصور کی جائے گی۔

ہول سیل سطح پر 10 کلو گرام آٹے کا ریٹ 1374 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 گندم اور آٹے کی قیمتوں کےنئےڈھانچے کے مطابق، صارفین اب 1,399 روپے کے ریٹیل ریٹ پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا خریدنے کی توقع کر سکتے ہیں۔

پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن کےاجرا کے اس اقدام سے گندم اور آٹے کی مارکیٹ کے استحکام اور قیمت میں مصنوعی اضافہ کا رجحان ختم ہونے کی توقع ہے۔

پیر کے روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گندم کے 10 کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1374 روپے مقرر کر دیا گیا  ہے۔  دس کلو آٹے کا ریٹیل ریٹ 1399 روپے مقرر کر دیا گیا ۔

گندم اور آٹے کا سرکاری نرخ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔