ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1960 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2580 روپے پر برقرار رہی۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کے بھی صرافہ مارکیٹ میں اثر ہوا۔