مونگ پھلی کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

مونگ پھلی کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مونگ پھلی ایسا میوہ ہے اگر آپ اس میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز سے واقف ہوجائیں تو آپ بھی اسکو اپنی جیب میں رکھنے پر مجبور ہوجائیں۔

 مونگ پھلی میں پائے جانے والے غیر تکسیدی اجزا غذائیت کے اعتبار سے سیب، چکندر، اور گاجر جیسی غذائوں سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ ان میں موجود غیر تکسیدی غذا جسم میں موجود خشکی کو دور کرتے ہیں۔ مونگ پھلی میں پروٹین، کیلیشیم، وٹامن E وٹامن B1, B6، فاسفورس، فیٹ تھایامائن، نیاسن، فولاد،وٹامن ڈی، وٹامن کے اور بی 6 فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔ مونگ پھلی ہر دلعزیز میوہ ہے کونکہ سب اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ آپ سردیوں میں مونگ پھلی کو گڑ کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

وٹامن ای۔
یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو چربی والے کھانوں میں زیادہ تر پایا جاتا ہے۔یہ وٹامن آنکھوں کی روشنی کے لئے ضروری وٹامن ہے۔یہ بھی مونگ پھلی میں پایاجاتا ہے۔

تھامین۔
اس وٹامن کو وٹامن بی بھی کہا جاتا ہے۔یہ وٹامن ہمارے جسم میں کاربس کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے دل،پٹھوں اور اعصابی نظام کے لئے ضروری وٹامن ہے۔

بائیوٹین۔
مونگ پھلی میں بائیوٹین بہت اچھی مقدار میں پایاجاتا ہے۔ بائیوٹین ایسا وٹامن ہے، جو حمل کے دوران بہت ضروری ہوتا ہے اور یہ اس دوران بہت اہم ہوتا ہے۔

آنکھوں کی صحت۔
جب آنکھوں کی صحت کی بات کی جاتی ہے توکچھ سبز پتوں والی سبزیاں اور مونگ پھلی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس میں موجود زنک اس کو وٹامن اے کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن ای آپ کو موتیا کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

ذیابیطس۔
آپ کو اس بیماری کو توازن میں رکھنے کے لئے خشک میوہ جات کا استعمال کرنا چاہیے۔ان میں چینی کا کوئی مواد نہیں شامل ہوتا۔یہ مکمل طور پر محفوظ ہے ۔اس لئے بلڈ شوگر میں اس کا استعمال کرنا چاہیئے۔

کینسر کی روک تھام۔
یہ ایک جان لیوا بیماری ہے۔مشاہدے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مونگ پھلی کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس میں موجود پروٹین اور وٹامن ای اس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

مونگ پھلی پروٹین، غذائی ریشہ اور صحت بخش چکنائی کا ایک غذائیت سے بھرپور ذریعہ ہیں۔ انہیں اعتدال میں کھانے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

بھنی ہوئی، نمکین مونگ پھلی میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جسے ماہرین صحت دل کی بیماری سے جوڑتے ہیں۔ اس لیے، متوازن غذا کے حصے کے طور پر بھنی ہوئی، نمکین مونگ پھلی کھانا ٹھیک ہے

فاسفورس۔
مونگ پھلی فاسفورس کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ جسم کے ٹشوز کی نشوونما میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 
میگنیشیم۔
یہ بھی ایک ضروری وٹامن ہے۔ جو مونگ پھلی میں پایا جاتا ہے۔یہ دل کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ یہ دل کی بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کاپر۔

دل کی صحت۔

یہ بھی دل کی صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس کی کمی دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔یہ بھی مونگ پھلی میں موجود ہوتا ہے۔

دنیا میں دل کی بیماری اموات کی عام وجہ ہے۔ اس لئے دل کی صحت کا خاص خیال ہی آپ کو زندگی کی طرف لے جاسکتا ہے۔مشاہداتی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مونگ پھلی کے علاوہ دوسرے خشک میوہ جات دل کی بیماری سے حفاظت میں مدد فراہم کرتے ہیں۔خاص طور پر مونگ پھلی میں دل کے لئے ضروری اجزا جیسے میگنیشیم،کاپر اور بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔

پتھری کی روک تھام۔
یہ 10 سے 25 فیصد بالغوں کو متاثر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ  مردوں اور عورتوں میں مونگ پھلی کا استعمال ان کو پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔زیادہ تر پتھری کولیسٹرول پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدددیتی ہے۔