ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر حارث رؤف بھی خاموش نہ رہے

Haris Rauf new statement
کیپشن: Haris Rauf statement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ 150 کے قریب سکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ،ہم نے رنز بھی کم کیے، 150 کے قریب سکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ کے دوران ہم نے میچ پکڑلیا تھا،  بین سٹوکس کو جارحانہ بولنگ کی لیکن ان کی قسمت اچھی تھی۔وکٹیں لینے کی کوشش کررہے تھے اس لیے بال آگے کررہے تھے۔شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھی کافی فرق پڑا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer