ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان عوام کو اسحاق ڈار نے اچھی خبر سنا دی

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ ہم ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اتوار 13 نومبر کو مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4000 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے، ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کریں گے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پرعمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ مالی سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کر لی جائے گی۔