ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نے اپنے منہ پر تھپڑ کیلئے خاتون کو ملازمت کیوں دی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

woman to slap him in the face
کیپشن: Woman's slap
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک جیسی ایپس نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے جس کے بغیر اب گزارا ممکن نہیں، مگر ایک شہری نے خاتون رکھی  کہ جب بھی وہ فیس بک کھولیں تو وہ انہیں تھپڑ مارے۔

دور حاضر میں فیس بک کا استعمال بچے، بڑے ، خواتین اور مرد حضرات کرتے نظر آتے ہیں، فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے ایک شہر ی نے ملازمت پر خاتون رکھی  کہ جب بھی وہ فیس بک کھولیں تو وہ انہیں تھپڑ مارے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی بلاگر نے ایک خاتون کی خدمات حاصل کیں،بھارتی نژاد امریکی بلاگر منیش سیٹھی 2012 میں کسی ایسے شخص کی خدمات حاصل کرنے کے لیے گئے جو کام کی رفتار بڑھانے میں ان کی مدد کرے اور انہیں صرف اس کے منہ پر تھپڑ مارنا تھا کیونکہ وہ فیس بک پر بہت زیادہ وقت گزارتے تھے۔

فیس بک کے کم استعمال کے لئےمنیش سیٹھی نے کریگ لسٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش کررہا ہوں جو میرے ساتھ کام کرسکے اور یہ یقینی بنائے کہ میری سکرین پر کیا ہورہا ہے جب میں وقت ضائع کروں تو آپ کو مجھ پر چیخنا پڑے گا اور ضرورت پڑے تو مجھے تھپڑ بھی مارنا ہوگا۔

ویئرایبل ڈیوائس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو منیش سیٹھی نے اپنے بلاگ میں وضاحت کی کہ میں نے کریگ لسٹ میں ایک لڑکی کی خدمات حاصل کیں تاکہ جب بھی میں فیس بک استعمال کرتا ہوں تو وہ مجھے منہ پر تھپڑ مارے۔

انہوں نے کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ کے حساب سے 8 ڈالر بھی ادا کیے اور بتایا کہ اس اقدام سے ان کے کام کی رفتار 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی۔کارا میری عارضی باس بن گئی جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں نے اپنا کام مکمل کیا ہے یا نہیں۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer