سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیمی نظام گر گیا، ایچ ای سی نے انتہائی قدم اٹھالیا

Public Universities Performance
کیپشن: Public Universities
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم گر گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔
 ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کی 9 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

 نیشنل کالج آف آرٹس، آئی ٹی یونیورسٹی، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان، صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرکاری دستاویزات ایچ ای سی کو جمع ہی نہیں کرائی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سینیٹ نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی غیر تسلی بخش رپورٹ پر وائس چانسلرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer