ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133ضمنی الیکشن، نیا بینچ تشکیل

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ضمنی الیکشن حلقہ این اے 133 میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےجمشید اقبال چیمہ اور انکی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
 لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 جون کو دن بارہ بجے پی ٹی آئی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور انکی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ،،دورکنی بنچ میں جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں ۔۔درخواست گزاروں کی جانب سے مبین الدین قاضی ایڈوکیٹ ہیش ہوں گے،،جمشید اقبال چیمہ اور اسکی ایلیہ مسرت جمشید چیمہ نے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جمشید اقبال چیمہ ، مسرت چیمہ کی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی تھی،،درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرنگ افسر کا جمشید اقبال چیمہ۔،، مسرت چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقہ این اے 133 کا الیکشن شیڈول کالعدم قرار دے اور ووٹرز لسٹوں کی از سرنو تصدیق کے بعد نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم۔دے۔۔