(سٹی 42)شاہکام چوک پر ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ملزم خود ہی نہر سے باہر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ شاہکام چوک کے قریب ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس اہلکار ملزم کو نہر سے نکالنے کی بجائے کھڑے ریسکیو کا انتظار کرتے رہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ملزم خود ہی نہر سے باہرآ گیا۔ ریسکیو نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو مشکوک جان کرتلاشی کے لیے روکا تو ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔