(جنیدریاض) تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اہل امیدواروں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہوگیا، دستاویزات کی تصدیق 18 نومبر تک کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اہل امیدواروں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تصدیق کیلئے شہر کے تین سکول نامز کردیئے۔ دستاویزات کی تصدیق گورنمنٹ پائیلٹ سکول،گورنمنٹ ماڈل سکول اور کمپیری ہینسو سکول وحدت روڈ میں کی جائے گی۔ دستاویزات کی تصدیق 18 نومبر تک کیجائے گی۔تصدیق شدہ اساتذہ کو 27 نومبر کو تعیناتی کے آرڈز جاری کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےناقص پلاننگ پراساتذہ نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا، اساتذہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں 72 ہزار آسامیاں خالی ہونے کے باوجود سینکڑوں اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ایڈجسٹمنٹ کیلئےجان بوجھ کر ٹیگ نہیں کیا گیا۔
سیٹیں ٹیگ نہ ہونے سےصوبہ بھر کے سینکڑوں اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپلائی ہی نہ کرسکے،لاہور میں بھی 200 سائنس ٹیچرز پرموشن ملنے کے باوجود اگلے گریڈ میں تعیناتی کیلئےاپلائی نہ کرسکے، اساتذہ نے وزیر اعلیٰٰ پنجاب سے ڈائریکٹرمانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، اساتذہ یونین نےڈائریکٹر مانیٹرنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کی اگلے گریڈ میں تعیناتی کیلئےسیس پر اسامیاں فراہم کریں،پرموٹ ہونے والے اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ نہ دی گئی تو رانا عبداالقیوم کےدفتر کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی لگا دی تھی، نئی پالیسی کے تحت اب ایک سکول میں سال سے زائد تعینات رہنے والے اساتذہ ہی باہمی تبادلوں کے اہل ہونگے، ایک سال سے کم عرصہ سے تعینات اساتذہ باہمی تبادلوں کیلئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔