(سٹی 42) ہیر کے علاقے میں زمین کے تنازع پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو زخمی کر دیا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق تھانہ ہیر کے علاقہ کے رہائشی مشتاق کا اپنے سوتیلے باپ الیاس سے زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس پر مشتاق نے طیش میں آکر الیاس پر فائرنگ شروع کردی جس سے الیاس شدید زخمی ہو گیا ، الیاس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔