بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قراردینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں: عبدالرزاق داؤد

 بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قراردینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں: عبدالرزاق داؤد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: تین روزہ عالمی سیمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوگیا، افتتاحی سیشن میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا  کہ معاشی حالات بہتر ہو نے میں تھوڑا وقت لگے گا جب کہ بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشاط ہوٹل میں ہونےوالی عالمی سیمنٹ کانفرنس میں میاں منشا، سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن فرید افضل سمیت ملکی اورغیر ملکی دو سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمنٹ سمیت مختلف کمپنیوں نے سٹالز بھی لگائے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری میں ترقی کی بہت گنجائش ہے اور یہ صنعت ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے، حکومت ٹیکسٹائل سمیت ایکسپورٹس کی دیگر صنعتوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے تاکہ ایکسپورٹس میں اضافے سے ملکی معیشت بہتر ہو۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قراردینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔