اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف ایک بار پھر بچ گئے

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف ایک بار پھر بچ گئے
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ لیکن ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر بحث نہ ہوسکی۔دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟ معاون وکیل نے بتایا کہ ان کے وکیل بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ کانفرنس کون اورکس موضوع پر کروا رہا ہے۔ معاون وکیل نے جواب دیا کہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام فری لیگل ایڈ کے حوالے سے کانفرنس منعقد کروائی جارہی ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خلاف تین مختلف تحقیقات میں گرفتاری کے خدشہ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے. درخواست ضمات میں نشاندہی کی گئی کہ نیب رمضان شوگر مل کے فضلے کو تلف کرنے کے بارے میں حمزہ شہباز کیخلاف انکوائری کر رہی ہے جو نیب کے دائرہ کار میں نہیں۔

درخواست میں بتایا گیا کہ نیب طلب کسی اور الزام میں جبکہ گرفتار کسی دوسرے الزام میں کرتا ہے۔ حمزہ شہباز تفتیش میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک حمزہ شہبازکو گرفتار نہ کرنے کا پابند کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer