سندراسٹیٹ میں دودھ کا ٹرک الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 26 زخمی

سندراسٹیٹ میں دودھ کا ٹرک الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 26 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سندراسٹیٹ کےقریب افسوسناک حادثہ،  دودھ  سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندر اسٹیٹ کے قریب دودھ  سے بھرا  ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال  منتقل کردیاجن میں سے8 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت ٹرک پر سوارافراد بمبے گاؤں سے دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سہراب خان، حمید، صدیق،عابدحسین اورابراہیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسلم، خالد، زبیر، طفیل، عتیق الرحمان،  فرزند علی، محمدعدنان،ثناءاللہ،یاسین،قاسم اورناصرسمیت دیگر شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer