حب کے قریب ٹرک کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، محسن نقوی

حب کے قریب ٹرک کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے حب کے قریب ٹرک کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حب کے قریب ٹرک کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بدقسمت ٹرک کو حادثہ عیاں پیر کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے پر پیش آیا۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ نیچے پھنسے ہیں جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا جا رہا ہے، ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔