(سٹی 42)اسلام آباد میوزیم میں ایک تقریب کا انعقاد گیا، جس میں امریکہ نے 450 سے زائد نوادرات پاکستان کے حوالے کر دیئے۔شاندار تقریب میں ایس پال کپور، امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء نے شرکت کی۔
قدیم ثقافتی نوادرات کی واپسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء ایس پال کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تاریخی و نادر ورثہ اپنے گھر واپس آگیا ہے،واپس کیے گئے نوادرات کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، کامیابی مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی کوششوں سے ممکن ہوئی،یہ نوادرات پاکستان کی تاریخ کے ابواب ہیں جو نسلوں کو ورثے سے جوڑتے ہیں،مجموعے میں 4 ہزار سال قدیم مٹی کی مورتیاں اور دنیا کی ابتدائی انسانی تخلیقات شامل ہیں۔
امریکی معاون وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا ہر شے پاکستان کے عوام کی ملکیت ہے، اب اپنے گھر پہنچ گئی، نوادرات کی اسمگلنگ اربوں ڈالر کا عالمی مجرمانہ کاروبار ہے، اسمگلنگ اقوام سے انکی تاریخ اور شناخت چھین لیتی ہے،امریکہ پاکستان کے ساتھ ملکر ثقافتی ورثے کی اسمگلنگ کے خلاف کام جاری رکھے گا، پاک امریکہ معاہدہ غیر قانونی نوادرات کی امریکی مارکیٹ میں رسائی روکنے میں مددگار ہے، معاہدے کے تحت میوزیم تبادلوں، تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔