سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان کو علاقائی ڈیجیٹل اور جدت پر مبنی مرکز بنانے کے وژن کو اجاگر کیا۔
پاکستان کی آئی ٹی صلاحیت، نوجوان ہنر مند افرادی قوت اور تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت کو نمایاں کیا۔سی پیک 2.0 کے تحت فزیکل انفراسٹرکچر سے اسمارٹ انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور مصنوعی ذہانت کی طرف منتقلی پر زور دیا گیا۔ڈیجیٹل اکانومی کے ذریعے آئی سی ٹی اور جدت پر مبنی ایکو سسٹم کے فروغ کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی
پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور قابلِ اعتماد قرار دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کے نئے دور کے آغاز کا ذکر کیا گیا۔
آئی بی آئی ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کا آغاز پاک چین دوستی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔پاکستان کو ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا گیا