سٹی 42: گورنر ہاؤس میں نامور شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازنے کی تقریب ہوئی ۔
صدر مملکت کیجانب سے 81 نامور شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔
ستارہ امتیاز سے نوازے جانے والوں میں ثمینہ پیرزادہ، عرفان کھوسٹ ،حمیرا ارشد، حدیقہ کیانی، سلیمہ ہاشمی کوستارہ امتیاز سےنوازاگیا۔مرزا مرتضی بیگ برلاس، یاسمین حمید عزیز،نصیر احمد ناصر، رضا اللہ شاہ نوشاہی، حیدر علی ،پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد حسین رضوی، اختر فاروق، عمران حامدکوستارہ امتیازعطاکیاگیا
ستارہ امتیاز سے نوازے جانیوالوں میں چودھری طارق مصطفی ٰخان، خورشید احمد ندیم ،ریجنل کمانڈر اینٹی نارکاٹکس فورس برگیڈیئر سکندر حیات چودھری ،ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی ،سجاد اکرم، ریحان اختر، عمیر رحیم، سفیر احمد کوستارہ امتیازسےنوازاگیا۔
برگیڈیئر ریٹائرڈ راجہ شوزب مجید، راشد احمد ملک کوستارہ امتیازسےنوازاگیا۔زین العابدین احسان کوبھی ستارہ امتیازسےنوازاگیا۔
پرائڈ آف پرفارمنس صدارتی ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں محمد سجاد، زرغام حیدر،کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز،ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، پی سی بی کے سٹیشن ڈائریکٹر اعظم خان،ذوالقرنین حیدر، رجب علی، شیخ محمد صادق، اختر محمود اور محمد قدیر خان شامل ہیں
تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں اربن آفیسر سی ٹی ڈی راولپنڈی عیسیٰ خان ،سابق ڈی ای او ریسکیو نارووال مرحوم انجینئر محمد نعیم اختر کے والد ملک منشی خان نے ایوارڈ حاصل کیا۔عدنان فاروق قریشی شہید کی بیوہ رابعہ عدنان قریشی نے اُنکا ایوارڈ حاصل کیا۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں وقاص خان شامل ہیں ۔ لمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد صبیح انور کوتمغہ امتیازسےنوازاگیا۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سرورکوتمغہ امتیازسےنوازاگیا۔شیخ زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر حسین کوتمغہ امتیازسےنوازاگیا۔احمد خان طارق مرحوم کے پوتے شیراز شبیر نے اُنکا ایوارڈ حاصل کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App