ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر سے طلاق کی افواہیں، مونی رائے کا ردعمل آ گیا

شوہر سے طلاق کی افواہیں، مونی رائے کا ردعمل آ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل ظاہر کر دیا ۔

 مونی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، ’تمام میڈیا ہاؤسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع نہ کریں اور ہمیں پرائیویسی دیں‘۔

 مونی کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

 واضح رہے کہ افواہوں نے زور اس وقت پکڑا تھا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا جس سے مداحوں اور صارفین میں تجسس بڑھ گیا تھا۔

بعد ازاں سورج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔

مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے رشتے میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی جنوری 2022 میں ہوئی تھی۔