ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حنا پرویز بٹ کی زیادتی کی شکار بچی کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال آمد

حنا پرویز بٹ کی زیادتی کی شکار بچی کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال آمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: سندر کے علاقے میں کم عمر گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

حنا پرویز بٹ، چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ لڑکی اور اس کی بہن سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو متاثرہ لڑکی کے بہترین علاج کی ہدایت بھی جاری کی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مبینہ زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیش میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر مکمل کی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔