ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سفارتی جارحیت کا سخت جواب؛ پاکستان کا بھارتی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی سفارتی جارحیت کا سخت جواب؛ پاکستان کا بھارتی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر دفتر خارجہ پہنچے, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا گیا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیاگیا, 

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا رہی ہے, بھارتی ہائی کمیشن حکام کو پاکستان کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔