سٹی 42: پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمت کی تقرری کی عمر بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی،
محکمہ سے طویل وقت سے جواب نہ آنے پر اسمبلی میں بذریعہ رائے قرارداد منظور کی گئی ، رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے قرارداد پیش کی تھی،
قرار داد کے متن کے مطابق ایوان کی رائے ہے کہ ملک کے دیگر صوبہ جات کی طرح پنجاب میں بھی صوبہ کے انتظامی افسران ( پر دانشل مینجمنٹ سروس) کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق عمر کی حد تیس سال اور تین کوششیں کرنے کی اجازت ہے، صوبہ خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان نے کوششوں کی تعداد تین سے پانچ اور عمر کی حد کو پنتالیس سال تک کر دیا ہے۔