ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، متعدد ممالک کا کردار؛ عطاتارڑ

بین الاقوامی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، متعدد ممالک کا کردار؛ عطاتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہو چکی ہے؛بین الاقوامی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، متعدد ممالک نے کردار ادا کیا

 نجی چینل  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہو چکی ہے، جبکہ بھارت پاہلگام حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کشمیر مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی امید ظاہر کی۔ اسکائی نیوز نے بھی اپنی سرخیوں میں حالیہ تنازعے میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا۔بین الاقوامی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، متعدد ممالک نے کردار ادا کیا،وزیراعظم نے صدر ٹرمپ، چینی، سعودی، اماراتی، ترک اور قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا،صدر ٹرمپ کی ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا،امریکی صدر نے بھارت و پاکستان کے درمیان مسائل کے حل کی خواہش ظاہر کی،کشمیر کو مذاکراتی ایجنڈے میں شامل کرنے کی امید ہے ، پاکستان کا مؤقف: بھارت پانی نہیں روک سکتا، قانونی پوزیشن مضبوط
پہلگام حملے پر پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش، بھارت نے انکار کیا،بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے،700,000 بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں حملہ، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی ہے ، پہلگام حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی
پاکستان کا مؤقف پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں آیا، ڈی جی ایم اوز کی سطح پر پہلا رابطہ ہوا  معاملات آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار، مغربی سرحدوں پر مسلسل جنگ جاری ہیں ،پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی مکمل تردید کی ،پاکستان کو برتری حاصل ہے  بھارتی نقصانات نمایاں، قوم افواج کے ساتھ ہے ، فوجی تنصیبات اور گولہ بارود کو نشانہ بنا کر بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا