کلیم اختر : ایف بی آر نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی۔
ایف بی آر نے مجموعی طور پر 30 ان لینڈ ریونیو افسران کو اگلے گریڈ میں ریگولر بیسز پر ترقی دی۔ترقی حاصل کرنے والوں میں سیدہ مومینہ، ہارون رشید خان، ساقب مسعود ،وسیم اللہ خان، احمد اقبال شیخ، نور سحر، شعیب ہاشمی ،ایف بی آر نے نوید علی، ایمن ارشد، عائشہ یعقوب سمیت دیگر افسران کے نام بھی شامل ہیں۔
ترقی حاصل کرنے والے افسران موجودہ عہدوں پر ہی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔