ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ

 حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی  :حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں شدید گرمی اورحبس بڑھنے کی اطلاعات د ی جاری ہیں،جیلوں میں ہیٹ سٹروک اور لو سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے ، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے۔ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔کچن کو ہوا دار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں فعال رکھے جائیں،اسیران اپنی بارکوں میں یا فیکٹری میں ، سایہ دار جگہ میں رہیں۔

 قیدیوں کیلئےمناسب مقدار میں جان بچانے والی ادو یات و طبی آلات جیل ہسپتال میں موجود رکھیں۔دھوپ میں دوران مشقت اسیران کوچھتری، ٹوپی پہنائی جائے۔ہیٹ سٹروک متاثرین کو فوری طور پر ہیٹ سٹروک روم میں شفٹ کیا جائے۔اسیران جیل فارم اور بیرونی پنجہ جات میں صبح 7 تا 10 بجےمشقت کریں گے۔اسیران کو صبح 10 بجے سے شام 04 بجے تک ریسٹ دی جائے۔

شام 4 بجے سے شام 06 بجے تک دوبارہ مشقت کرائی جائے۔اسیران کی نگرانی پر مامور اہلکاران کو بھی چھتری،ٹوپی پہنائی جائے۔وا چ ٹا ور کے ڈیوٹی پوائنٹ پر بریکٹ فین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔واچ ٹاور،مین وال کے ڈیوٹی پوائنٹ پرواٹرکولر،برف،گلاس فراہم کیاجائے۔کچن،اندرون پنجہ،بیرون پنجہ،وارڈرزکو کچی لسی،نمک،برف،پانی فراہم کیاجائے۔ْ

آئی جی جیل کے حکم پر جیل خانہ جات کے ٹیکنیکل ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔