جنید ریاض:لاہور بورڈ نے ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخیں فائنلائز کر دی، انٹرمیڈیٹ اسلامک اسٹیڈیز اور پرنسپل آف اکاونٹنگ کا امتحان 17 مئی کو لینے کا امکان ہے۔
میٹرک کمپیوٹرسائنس،بیالوجی اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن کا پریکٹیکل پیپر بھی 17 مئی کو لیا جائیگا، انٹرمیڈیٹ ترجمتہ القرآن،اتھیکس اور سوکس کا پیپر 24 مئی کو لیے جانے کا امکان ہے۔
نئی ڈیٹ شیٹ کی حتمی منظوری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز دے گی، ڈیٹ شیٹ منظوری کے بعد طلباء کو رولنمبر سلپ جاری کردی جائیں گی۔