ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کےمینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کےمینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔