ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب مہم : ایل ڈبلیو ایم سی کاسمن آباد ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری

ستھرا پنجاب مہم : ایل ڈبلیو ایم سی کاسمن آباد ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے،ایل ڈبلیو ایم سی کاسمن آباد ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300 آپریشنل گاڑیاں صفائی آپریشن پر ماور ہیں،گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹاؤن میں 190لوڈر رکشے تعینات کئے گئے،گلشن راوی ،یتیم خانہ چوک، بابو صابو میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا،کریم بلاک،مون مارکیٹ،ایوبیہ مارکیٹ،اچھرہ بازار کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

چوبرجی، سمن آباد،ملتان روڈ،جی او آر 2،اسلامیہ پارک میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین  کا کہنا ہے کہ سمن آباد ٹاؤن میں موجود 32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو بھی کلئیر کردیا گیا،سکول، کالجز، کمرشل مارکیٹس کے گرد مینوئل سویپنگ سکریپنگ کا عمل جاری ہے،تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیے جا رہے ہیں۔