ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فروری 2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ ریلیف مئی 2025 کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔
فیصلے کے مطابق، نیپرا نے جنریشن ٹیرف سے متعلق اپنے پچھلے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے. فروری 2025 کے ایف سی اے میں شامل جزوی لوڈ، اوپن سائیکل، ڈیگریڈیشن کروز اور اسٹارٹ اَپ لاگت کے لیے 3 ارب روپے کی عارضی رقم کو برقرار رکھا ہے۔
نیپرا نے ان اضافی اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔