شاہد سپرا: لیسکو میں بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ کےسسٹم میں خرابی کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے انکوائری کمیٹی کو دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا،چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کرے گی،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی ذوالفقار بلوچ، چیف فنانشل آفیسر کو کمیٹی ممبر مقرر کر دیا گیا،کمیٹی کو تحقیقات مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تحقیقات کے دوران فنانشل آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے،لیسکو میں گزشتہ سال پرنٹرز بند ہونے سے نجی کمپنی سے بلوں کی پرنٹنگ کروائی گئی،ایمرجنسی بنیادوں پر نجی کمپنی سے بلوں کی پرنٹنگ ہونے سے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جائیگا۔
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔