سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب آرٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کی دو خواتین اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فضا اقبال، رابعہ انور، علیمہ جمشید، سبینہ امان اور مہنور محمود شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں نوید احمد، محمد شاہد، خوشدل سکندر، زونیر مقصود اور محمد اعظم شامل ہیں۔
جیالوجسٹ کی 2 اسامیوں پر 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن میں مریم، حمزہ احمد، محمد جنید احمد، مجاہد محبوب اور محمد عدنان خان شامل ہیں۔میونسپل آفیسر فنانس کی 6 اسامیوں پر 31 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے، کامیاب افراد میں صبا خورشید، عابد حسین، حسنین اعظم، محمد طلحہ طاہر اور وسیم احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سکیورٹی انچارج کی اسامیوں پر 3 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن کے نام غلام مصطفیٰ، بنیاد حسین اور غلام محمد ہیں۔سب انجینئر سول کی 13 اسامیوں پر تمام 13 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیاب امیدواروں میں محمد رمضان، شہزاد اللہ دتہ، فراز احمد، وارث علی اور احمد سمید شامل ہیں۔ایڈمن آفیسر کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے، جن میں محمد اویس شریف، نثار احمد، حسنین احمد، مبین علی اور اسرار اکبر شامل ہیں۔
پی پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔