وسیم احمد:چیئرمین پی سی بی کا سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کرکٹ شائقین کیلئے پیغام،پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہونگے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا آغاز وہیں سے ہو رہا ہے جہاں ختم ہوا تھا، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دیں گی، آئیں ملکر کرکٹ انجوائے کریں اور اس کے جنون میں کھو جائیں‘۔
چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ ’17مئی سے شروع ہونیوالے 8 سنسنی خیز میچز کیلئےتیار ہو جائیں، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا،تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
