وقاص احمد : کاہنہ میں متحرک ہاؤس رابر و ڈکیٹ گروپ گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس کی کارروائی ہاوس رابری کا ماسٹر مائنڈ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں، ملزمان نے 3 ماہ قبل کاہنہ کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں ہاوس رابری کی تھی۔
ملزمان کا متعدد گن پوائنٹ پر ڈکیت کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا گیا۔گروپ کے قبضہ سے نقدی، موبائل فونز، چوری شدہ موٹر سائیکلیں و اسلحہ برآمد کر گئیں۔
ملزمان میں سرغنہ صدام، علی رضا، وقاص شامل ہیں ،مقدمہ درج کر لیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔