ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی بی ڈی کا بڑا قدم :بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف

سی بی ڈی کا بڑا قدم :بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درِ نایاب :سی بی ڈی کا پائیدار شہری ترقی ،ماحولیاتی تحفظ کی جانب بڑا قدم ،سی بی ڈی نےبارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی بی ڈی کی رین واٹر ہارویسٹنگ کیلئے تعمیر کی گئی جھیل کے 100فیصد نتائج حا صل ہوں گے،پری مون سون کا پانی مؤثر طریقے سے سی بی ڈی پنجاب جھیل میں جمع کر دیا گیا،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں تعمیر کی گئی جھیل کی گہرائی 20 فٹ ہے،جھیل میں 50 لاکھ گیلن تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے،جھیل 2بڑے مون سون سپیلز کےپانی کومحفوظ بنانے کیلئے کافی ہے۔

محفوظ شدہ بارش کا پانی ترقیاتی و ماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہو گا،پانی جمع کر کے اس نظام کی کامیابی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

 سی ای او عمران امین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سی بی ڈی پنجاب کے وژن کی عکاسی ہے ،شہری ترقی کے تصور کو ماحول دوست بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں ۔