ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سندر : شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

تھانہ سندر : شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تھانہ سندر کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ عثمان ارشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی زخمی بیوی کی شناخت عائشہ حسن کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور عثمان ارشد کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔