ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،ایس ڈی او بلال کالونی کا سرچ آپریشن،10گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور،ایس ڈی او بلال کالونی کا سرچ آپریشن،10گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکوبلال کالونی سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن،10گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

  لاہور کے بلال کالونی سب ڈویژن کے ایس ڈی اونے بجلی چوروں کےخلاف سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں10گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ۔ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کےخلاف آپریشن بھی جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او بلال کالونی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹھٹہ اور دلوا گائوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 10گھروں سے بجلی چوری پکڑی جو کہ لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے۔

 ایس ڈی او نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے تاریں قبضے میں لے لیں اور تمام بجلی چوروں کےخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیں ۔ترجمان نے بتایا کہ محکمے کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکیشن یونٹس بھی چارج کئے جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer