ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 317 افراد زخمی

لاہور میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 317 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 287 ٹریفک حادثات کے دوران 317 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 317 افراد زخمی ہوئے ، 119 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 198 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے  ہیں۔