ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں پولیس انکاؤنٹر، دو ملزم زخمی

Shahdra Police Encounter, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شاہدرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ پٹھہ منڈی کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔  تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے، جن کی شناخت محسن خان اور عمر عظمت کے نام سے ہوئی ۔ 

انکاؤنٹر کے دوران  گرفتار ہونے والے ملزموں سے واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزموں کے دیگر چار ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کی جا رہی ہے ۔