یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی گرفتار لیڈر یاسمین راشد کو جیل حکام کی کسٹڈی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر  یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف کے زرائع کے حوالہ سے  کہا جا رہا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے سبب ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جیل روڈ پر واقع سروسز ہسپتال بھی ان سرکاری عمارات میں شامل ہے جن پر تحریک انصاف نے حملے کر کے توڑ پھوڑ کی.معلوم ہوا ہے کہ   یاسمین راشد کو جیل سے نکلتے وقت طبیعت بگڑنے پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ان کو  کوٹ لکھپت جیل کے کچا جیل روڈ سے ہسپتال لے جایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

  ڈاکٹر یاسمین راشد کو  ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا جانا تھا اور ان پر قائم تشدد اور گھیراو جلاو کے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے پولیس کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔ تاہم خرابی صحت کی وجہ سے یاسمین راشد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔