ڈی آئی جی آپریشنز کی ہفتہ اوراتوار کے روز پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہفتہ اوراتوار کے روز پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنزصادق علی ڈوگر  نے انسدادِپتنگ بازی کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈویژنل افسران  انسدادِ پتنگ بازی کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں  ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ ہفتہ اوراتوار کے روز پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی ہے لہ  دھاتی ڈور،پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لٹکتی ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے برقی کھمبوں،فلائی اوورز،انڈرپاسز کو چیک کریں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپی کی کہ شہری اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ انسدادِ پتنگ بازی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر