عائزہ خان کی دانش تیمور کے ہمراہ نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

Aiza Khan
کیپشن: Aiza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ''میرے پاس تم ہو'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں، اداکارہ عائزہ خان  نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر  اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک ویڈیو  ریلیز کی ہے، ویڈیو میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرتے دکھائی دے رہے ہیں، عائزہ خان نے کیپشن میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ2014 میں  معروف اداکارہ عائزہ خان پاکستانی اداکار  دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں، ان کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے

Sughra Afzal

Content Writer