دفعہ144 کی خلاف ورزی پر26295 مقدمات درج

دفعہ144 کی خلاف ورزی پر26295 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 26ہزار سے زائدمقدمات جبکہ 12 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں سواروں کو چیک کیاگیا۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پرصوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر26295ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔927ناکوں پر268816گاڑیوں،627981موٹر سائیکلوں اور1262750شہریوں کو چیک کیا گیا۔765552شہریوں کو وارننگ،51954سے سکیورٹی بانڈزاور24980شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔26863شہری ضمانت پر رہا جبکہ 5105دکانوں اور248ریستورانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1105مقدمات درج کرتے ہوئے1662قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1124گرفتار جبکہ 538ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے1608275کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153580دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ عالمگیر وباء کی یلغار نے تباہی مچا کررکھ دی، پاکستان میں لاک ڈاون کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ تیزی کے ساتھ ہورہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ملک میں24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے۔لاہور میں کوروناکے816 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب پولیس کا پہلا نوجوان کورونا سے شہید ہوگیا۔ شہید ہونےوالےاہلکار کاتعلق لاہورپولیس سے ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل شمس کو ڈیوٹی کےدوران کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔