ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، شہباز شریف بیرون ملک، نیب میں پیس نہ ہوئے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، شہباز شریف بیرون ملک، نیب میں پیس نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف بیرون ملک ہونےکےباعث پیش نہ ہوئے، نمائندہ فیصل افضل نےنیب لاہور میں پیش ہو کرجواب جمع کرایا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کی موجودگی کے حوالے سے نمائندہ فیصل افضل نے وکیل عطاء تارڑ کیجانب سے لکھا تحریری خط تفتیشی ٹیم کوپیش کردیا، شہباز شریف کی لیگی ٹیم کیجانب سےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیس کےنیب سوالات کےتحریری جوابات بھی نمائندہ کےہاتھ بھجوائےگئے۔

نیب لاہور نےشہباز شریف کوسات سوالات پرمشتمل طلبی کاسمن جاری کیا تھا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیجانب سے پہلے سے موجود ہونے کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کےقیام کےحوالہ سے جواب بھجوایا گیا۔

ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کونیلامی کا عمل مبینہ طور پر مکمل کیےبغیر ٹھیکہ دینےکے حوالےسے تفصیلات تحریری طور پرجمع کرائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer