اے سی خراب دینے، وارنٹی کے باوجود ٹھیک نہ کرنے پر الیکٹرک شاپ کو عدالتی نوٹس

اے سی خراب دینے، وارنٹی کے باوجود ٹھیک نہ کرنے پر الیکٹرک شاپ کو عدالتی نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صارف عدالت کےجج قمراعجاز نےاے سی خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود ٹھیک نہ کرنے پرالیکٹرک شاپ عابد مارکیٹ کے مالک کو پچیس مئی کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صارف عدالت میں مصری شاہ کےسلطان احمد نےالیکٹرک شاپ عابدمارکیٹ کےمالک کےخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جس میں موقف اختیارکیا کہ اس نےاے سی پنتالیس ہزارکا خریدا جس کو گھرجا کراستعمال کیا تواس میں گیس نہ تھی۔ فوری شاپ مالک کواے سی چیک کرنے کے لیےمکینک بھجوانےکوکہا لیکن اس نے مکینک نہیں بھجوایا، بعد میں وہ اے سی لےکر دکان پرگیا تو دکاندار نے شنوائی نہیں کی، عدالت سےاستدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے، عدالت نےسماعت کے بعد دکاندارکوپچیس مئی کو طلب کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer